روس کے یوکرین پر حملے کا امکان موجود ہے: بائیڈن

امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب میں کہا ہے کہ اب تک روسی فوجیوں کی واپسی کی تصدیق نہیں ہوئی اس لئے حملے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا توفوری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ حملے کی صورت میں انسانی جانوں کے نقصان کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے خاتمے کے لئے روسی حکومت کی سفارتکاری کی تجویزسے اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل بھی وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی ملکوں نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

روس نے یوکرین کیخلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پرحملے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس سے قبل روسی عسکری حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی سرحد پر موجود فوجیوں میں سے کچھ کوواپس بلا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ یوکرین کی سرحد پرروسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply