• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبرپختونخوا میں غربت کم کردی، اسی لیے ووٹ ملے،وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں غربت کم کردی، اسی لیے ووٹ ملے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوامیں اس لیے ووٹ ملےکیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسےکامیابی سمجھتا ہوں، ہماری اولین ترجیح غریب کو اوپر لانا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر میں بھی جدید نظام متعارف کروائیں گے، امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، بینک والے سوٹ اورانگریزی دیکھ کر لوگوں کو لون دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے ۔عوام ملک کی طاقت ہوتی ہے، ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، 22 کروڑ آبادی کو اثاثہ بنا کر جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، عام لوگوں تو بینکوں سے ڈرتے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کش کے پاس بینکوں کے چکر لگانے کا وقت نہیں، ہمیں دنیا میں آگےبڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاناہوگا، راست کی تیاری میں اسٹیٹ بینک کا بہترین کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وطن پیسے بھجوانا مشکل ترین مرحلہ ہوتاہے، اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply