وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک اور امید دلا دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک اور امید دلا دی، کہا کہ دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، پوری کوشش ہوگی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔7 اکتوبر کو وزیراعظم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ جانے کا عندیہ دیا،8 اکتوبر کو وزیرخزانہ اسد عمر نے اس حوالے سے حکومت کا حتمی فیصلہ سنایا۔ فواد چوہدری نے بھی کہا کہ دوست ممالک کی شرائط قابل قبول نہ تھیں جس پر آئی ایم ایف کے پاس گئے۔پاکستان کے آئی ایم ایف جانے کے اعلان سے ناصرف ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی نظر آئی۔تاہم وزیرخزانہ کے اعلان کے 9 روز بعد وزیراعظم نے یہ کہہ کر کہ شاید آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے پر تمام معاملے کو بیک ٹو اسکوائر ون کی پوزیشن پر پھینک دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply