سینئر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کر گئے

سینئر صحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کر گئے. ضیا الدین کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

سینئر صحافی ضیا الدین ڈیلی ڈان اورایکسپریس ٹریبیون کےایڈیٹررہ چکے ہیں۔

محمد ضیاءالدین بھارتی شہر مدراس چنائی میں میں انیس سو اڑتیس میں پیدا ہوئے۔ انیس سو باون میں ان کا خاندان مشرقی پاکستان ہجرت کرگیا۔ ڈھاکہ یونی ورسٹی سے فارمیسی میں بی ایس سی کی تعلیم مکمل کی۔

انیس سو ساٹھ میں کراچی منتقلی کے تین سال بعد صحافتی تعلیم کے لیے کراچی یونی ورسٹی سے جڑے۔ انیس سو چھیاسٹھ میں صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد نیوز میگزین پاکستان اسپاٹ لائٹ لانچ کیا۔ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے ساتھ بطور رپورٹر پہلی ملازمت اختیار کی۔

انیس سو چوہتر میں وہ ہفتہ روزہ پاکستان اکانومسٹ کا حصہ بنے۔

بیس سال کراچی میں رہنے کے بعد انیس سو اٹھہتر میں محمد ضیاءالدین اسلام آباد میں، دی مسلم اخبار سے وابستہ ہوئے۔ انیس سو بیاسی میں ڈان اسلام آباد بیورو کو جوائن کیا، جہاں وہ بعد میں ایڈیڑ بھی رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دو ہزار نو میں ایکسپریس ٹریبیون سے بطور ایگزیکٹو ایڈیٹر وابستہ ہوئے۔ دو ہزار چودہ سے محمد ضیاءالدین فری لانسر صحافی کے طور پر کام کرتے رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply