• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گیارہ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

گیارہ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیارہ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔ملزمان مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ان کے حملوں میں پچیس سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ جبکہ ایک شہری بھی ملزمان کا نشانہ بنا۔دہشت گردوں کے حملوں میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ 22 مجرموں کوعمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply