• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ‘‘تربت میں مسافر مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے

’’نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ‘‘تربت میں مسافر مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے

تربت میں15نہتے مزدوروں کا قتل ناقابل معافی جرم اور بلوچ حقوق کی تحریک پر کاری ضرب ہے
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن

Advertisements
julia rana solicitors london

کراچی ( پ ر ) ’’نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ‘‘ کے مرکزی صدر رفیق بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور اوراین ٹی یو ایف بلوچستان کے صدر بشیر احمد محمودانی نے تربت میں 15نہتے مزدوروں کے قتل کو بنیادی طور پر بلوچ حقوق کے لیے جاری جدوجہد پر کاری وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بے گناہ کے قتل کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں ، جمہوری وقوم پرستوں قوتوں سے پُر زور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس اندوہناک واقعے پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے اس جرم کے مرتکب افراد اور تنظیموں کی مذمت کریں ۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ قومی حقوق کی تحریک کو نسل پرستی میں تبدیل کردینے سے نا صرف مظلوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچے گا بلکہ ریاستی بیانیے کو تقویت ملے گی ۔پاکستان کے مزدور بلوچ حقوق کی جدوجہد کی غیر مشروط طور پر ناصرف بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ بلوچستان میں ہونے والے ریاستی جبر اور سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف عرصہ دراز سے سراپا احتجاج ہیں ۔
ہم بلوچ حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام دانشوروں ، ادیبوں ،شاعروں اور تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ محنت کشوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

Facebook Comments

مشتاق علی شان
کامریڈ مشتاق علی شان مارکس کی ان تعلیمات کو بھولے نہیں جو آج بھی پسماندہ طبقات کیلیے باعث نجات ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply