پنجاب میں میگا ویکسی نیشن مہم شروع

پنجاب میں آج سے میگا ویکسی نیشن مہم آج سے شروع ہو چکی ہے۔ تمام اضلاع میں 14 ہزار نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

پورے صوبے میں بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے لیے گھر گھر مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

مہم کے لیے فوکل پرسن کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply