نیا سال (100 لفظوں کی کہانی)

ہر نئے سال کے آغاز پہ
ہم لوگ منصوبہ بندی کرتے ہیں
، پورا سال اس پہ عمل کرتے ہیں۔
اس سال کو کتب کا سال قرار دیا گیا ہے۔ ملک کا ہر باشندہ کم از کم 10 کتابیں پڑھے گا۔ تحفہ میں بھی کتب ہی دیں گے۔
جاپانی دوست نے کانفرنس میں بتایا۔
ہم پاکستانی تو نئے سال کے آغاز پہ اپنے آپ سے ایک ہی عہد کرتے ہیں۔
کچھ اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کچھ اس میں ناکام ہو جاتے ہیں۔
وہ عہد ہے کسی کے ہاتھوں مرنے کی بجائے طبعی موت مر نا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply