بڑے آئے ( سو الفاظ کی کہانی)۔۔سیف الرحمٰن ادیب

دونوں کی گاڑیاں آپس میں کیا ٹکرائیں، وہ بیچ سڑک پر ہی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔
پہلے ایک دوسرے کا گریبان نوچا،
پھر خوب گلا پھاڑ کر شور مچایا،
پھر راہ بند کر کے راہ گیروں سے بےشمار دعائیں لیں،
پھر عزتوں کو اچھال کر عزت دار ہونے کا قوی ثبوت پیش کیا،
پھر تھپڑ مکوں کی پوٹلی کھول کر آپس میں خوب افادہ اور استفادہ کیا،
پھر گالیوں کا بستہ کھولا اور اچھی طرح “فیض” تقسیم کیا
اور پھر ٹائیاں سیدھی کرتے ہوئے اپنی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔
ہونہہ! بڑے آئے تعلیم یافتہ۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply