• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات: مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول فراہم کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات: مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول فراہم کرنے کا اعلان

خلیجی اخبار کے مطابق دنیا کے 70 ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں جس میں انہیں 90 دن کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت بھی ہوگی۔

جن ممالک کے مسافروں کو یہ یہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، آسٹریا، جزائر بہاماس، بارباڈوس، بیلجیئم، برازیل، بلغاریہ، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہونڈراس، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کیریبتی، لیٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرک، مالدیپ، مالٹا، مونٹی نیگرو، ناروے، نیدرلینڈ، ناورو، پیراگوئے، پیرو سمیت پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روسی فیڈریشن، سینٹ ونسنٹ و گریناڈائنز، سان مارینو، سربیا، سیچلس، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئزرلینڈ اور یوراگوئے شامل ہیں۔

امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ اندورا، آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، چین، جاپان، قازقستان، مکاؤ، چین، ملائشیا، ماریشس، موناکو،نیوزی لینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ، سان مارینو، سنگاپور، یوکرین، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اورویٹی کن سٹی کے شہریوں کو بھی دبئی آنے کےلیے پہلے سے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان ممالک کے مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی 30 دن کا وزٹ ویزہ بنا کسی فیس کے جاری کردیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کا وزٹ ویزہ یا گرین کارڈ یا یو کے کا رہائشی ویزہ رکھنے والے بھارتی مسافروں کو بھی 14 دن کا آن آرائیول وزٹ ویزہ جاری کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply