بنگالی

اتوار کو میں نے اخبار میں ملازمت کا اشتہار پڑھا۔
آفس کے لئے لڑکے درکار ہیں۔
اگلے دن میں لکھے ہوئے پتے پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے کہیں ملازمت کی؟
افسر نے پوچھا۔
”نہیں۔“
شناختی کارڈ ہے؟
”نہیں۔“
معاف کیجئیے گا ملازمت کے لئیے شناختی کارڈ درکار ہے۔
اگلے دن میں نادرا کے دفتر گیا۔
”آپ کا نام؟“ سرکاری افسر نے پوچھا۔
”شاہد“ میں نے بتایا ۔
اس نے مجھ سے قومیت پوچھی۔
”پاکستانی۔“
پھر اس نے مجھ سے مادری زبان پوچھی۔
میں نے بنگالی بتایا۔
افسر نے مجھے گھورتے ہوئے کہا۔
اب بنگالیوں کا شناختی کارڈ نہیں بنتا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply