• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا بکریوں کو بھی عبایا پہننے کی ضرورت ہے؟متھیرا کا سوال

کیا بکریوں کو بھی عبایا پہننے کی ضرورت ہے؟متھیرا کا سوال

مشہور سوشل میڈیا اسٹار متھیرا نے  بکری کے ساتھی زیادتی کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ کیا اب  بکریوں کو بھی عبایا پہننا پڑے گا؟

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  انسٹاگرام پر اداکارہ متھیرا نے گزشتہ روز اوکاڑہ میں جنسی درندوں کی جانب سے بکری کو زیادتی کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر ردعمل دیا۔ متھیرا نے  کہا کہ اب کیا اس ملک میں بکریوں کو بھی عبایا پہننا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو دوسروں کے لباس  پر تنقید کرتے ہیں، عورتوں کو ویسا لباس پہننے دیں جیسے وہ پہننا چاہتی ہیں، یہ اس کا اپنا انتخاب ہونا چاہیے اور اسے اس کی آزادی ہونی چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متھیرا نے مزید کہا کہ گھر میں بیٹھے لوگ  دوسروں کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے، آپ سب اپنے معاملات پر توجہ دیں اور دوسروں کی زندگیوں میں ٹانگ اڑانے سے گریز کریں، جیو اور جینے دو، عورتوں کو وہ لباس پہننے کی آزادی ہونی چاہیے جس میں وہ خود کو خوبصورت  دیکھ سکیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply