کابل میں نجی چینل شمشاد ٹی وی کے دفتر پر حملہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مقامی ٹی وی چینل پر حملہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق نجی چینل شمشاد ٹی وی کے دفتر میں داخل ہوتے وقت دستی بموں کی مدد سے حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں یا حملہ آوروں دونوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے اور حکام عمارت کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ چینل کے دفتر میں 100 کے قریب ملازمین موجود ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ اس حملے کا کون ذمہ دار ہے۔حملے کہ شروع ہوتے ہی شمشاد ٹی وی کی نشریات روک دی گئی تھیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے ٹی وی چینل کے عملے کے کچھ اراکین کو ہلاک کر دیا ہے تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔افغانستان صحافیوں اور دیگر میڈیا ورزکرز کے لیے سکیورٹی کے حواے سے انتہائی خطرناک ملک سمجھتا جاتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply