17 فروری کو بسنت منانے کا اعلان

17 فروری کا بسنت منانے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم یہ تہوار پاکستان نہیں بلکہ سعودی عرب میں منایا جارہا ہے لیکن سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بسنت منانے کی تیاری کر لی ہے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 17فروری کو بسنت منانے جا رہے ہیں۔بسنت کا یہ تہوار مملکت کے ساحلی شہر الخبر میں منایا جائے گا ۔

اس ایونٹ کا انعقاد پتنگ بازی کے دو مقامی کلبوں الظہران کائٹ کلب اور الخبر کائٹ کلب نے باہمی اشتراک سے کیا ہے۔ ہر سال ہزاروں لوگ بسنت کے اس رنگا رنگ تہوار کو دیکھنے الخبر کا رخ کرتے ہیں اور اس سال پہلے کی نسبت زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پاکستان میں بسنت کے تہوار پر پابندی عائد ہے ۔ پابندی کے باوجود ہر سال درجنوں نوجوان ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply