نائن الیون حملوں کے بعدپہلے 12 گھنٹوں کی کہانی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر 2021 میں نائن الیون حملوں کے 20 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم ریلیز کریں گے۔

فلم ’دا پریزیڈنٹس وار روم‘ بی بی سی اور ایپل مل کر ریلیز کریں گے،فلم کی کہانی ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے طیارے ٹکرانے کے بعد والے 12 گھنٹوں پر مرکوز ہوگی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

اس فلم کی ہدایتکاری ایڈم وسارت نے کی ہے۔ یہ برطانوی ہدایتکار ہیں جو چینل 4 کی دستاویزی فلم ’وارلورڈز نیکسٹ ڈور‘ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس فلم میں صدر جارج ڈبلیو بش ، نائب صدر ڈک چینی ، کونڈولیزا رائس ، اور کولن پاول جیسی اہم شخصیات کے وڈیو کلپس ہوں گے۔

تقریبا 200 تصاویرایسی ہوں گی جو پہلے کبھی شائع نہیں کی گئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم سابقہ فلموں سے زیادہ مقبولیت حاصل کرپائے گی۔

گزشتہ سالوں میں بھی نائن الیون کے حادثے پر کئی فلمز بنائی جا چکی ہیں جن میں فارن ہائیٹ 9/11، ورلڈ ٹریڈ سینٹراور زیرو ڈارک تھرٹی شامل ہیں۔

نائن الیون امریکی تاریخ کا سیاہ دن جب عسکریت پسند تنظیم القاعدہ نے امریکی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کیے۔

نیو یارک سٹی اور واشنگٹن ڈی سی کے خلاف حملوں میں بڑے پیمانے پر اموات اور تباہی ہوئی۔ نیویارک میں تقریبا 2،750 افراد ، پینٹاگون میں 184 ، اور پینسلوینیا میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیو یارک میں پولیس اور فائر بریگیڈ کے شعبے خاص طور پر سخت متاثر تھے۔ سینکڑوں افراد حملے کے مقام پر پہنچ گئے تھے اور 400 سے زائد پولیس افسران اور فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے تھے۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply