• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم جج کی تقرری کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم جج کی تقرری کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی نژاد زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی۔ نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بینچ کا حصہ بنے۔ امریکا کے صدرجو بائیڈن نے پاکستانی امریکی زاہد قریشی کو وفاقی جج کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔

زاہد قریشی منجھے ہوئے ماہر قانون اورامریکہ میں بسنے والی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان10 امریکی ماہرین قانون میں شامل ہیں، جنہیں صدر بائیڈن نے امریکہ کے وفاقی نظام انصاف میں بطور جج نامزد کیا۔

زاہد قریشی امریکی قانون اور نظام انصاف میں کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں ریاستی اور وفاقی سطح پر جرائم کے پیچیدہ مقدمے لڑنے اور کارپوریشنوں میں تفتیش کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے اپنے وکالت کے کیرئیر میں حکومتی عملداری کے نفاذ اور قوائدو ضوابط پر پابندی کے معاملے سے متعلق کیسز پر کام کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply