رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہو گا

اسلام آباد: رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔

ماہر علم نجوم کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بجکر 48 منٹ پر ہو گا اور مکمل چاند کو گرہن 4 بجکر 11 منٹ پر لگے گا۔

چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 5 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے ہے جو پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔

julia rana solicitors

چاند گرہن آسٹریلیا، چلی، انڈونیشیا، امریکہ، کوریا اور جاپان کے علاقوں میں نظرآئے گا۔ پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply