• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف آئندہ چار سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب

نوازشریف آئندہ چار سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)میاں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں، میاں نواز شریف آئندہ چار سال مسلم لیگ نواز کے صدر رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) چودھری جعفر اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے انتخابی عمل کا آغاز کیا۔ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے عمل کا آغاز صبح 7 بجے ہوا جو 9 بجے تک جاری رہا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 9 سے 10 بجے تک ہوا، پولنگ کے عمل کا آغاز ساڑھے دس بجے ہونا تھا۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے بطور تجویز کنندہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، رانا افضل نواز شریف کے تائید کنندہ تھے، اس دوران کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا اور پارٹی الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے کاغذات بلا اعتراض قبول کیے، مسلم لیگ (ن) کے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے کے بعد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ واضح رہے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جس کے بعد نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر برقرار رہیں گے جبکہ صدر کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا جس کے تحت کوئی بھی شخص جو عوامی عہدہ نہ رکھتا ہو وہ پارٹی صدر بن سکے گا۔ قبل ازیں (ن) لیگ کی مرکزی جنرل کونسل نے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی صدر کے عہدہ کیلئے انتخاب جبکہ پارٹی آئین سے آرٹیکل 63,62 کو نکالنے کی بھی منظوری دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply