خواجہ آصف تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئےہیں۔ دورہ امریکا میں خواجہ آصف امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔ میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاک امریکا سفارتی دوروں کا شیڈول وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔ رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply