ایم غزالی خان کی تحاریر

مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی صاحب: کچھ یادیں کچھ باتیں۔۔محمد غزالی خان

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے بانیان کی جمیعت کے آخری سپاہی، مفسرقرآن، مدیر، مصنف اور صحافی مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی صاحب 22 جنوری 2022 کو خالق حقیقی سے جاملے۔ اناللہ وانا اليه راجعون۔ مولانا کی پیدائش ہندوستانی صوبے اترپردیش←  مزید پڑھیے

مغرب میں مسلم صحافت کے بانی محمد حاشرفاروقی ۔۔محمد غزالی خان

معروف صحافی، دانشور، برطانیہ میں مسلم صحافت کے ایک اہم ستون، انگریزی جریدے امپیکٹ انٹرنیشنل کے بانی اور مدیر محمد حاشر فاروقی صاحب کا 11 جنوری کو لندن میں انتقال ہوگیا۔ فاروقی صاحب کی پیدائش 4 جنوری 1930ء کو ہندوستانی صوبہ اترپردیش کے شہرغازی پورمیں ہوئی تھی←  مزید پڑھیے

مذہبی جنون۔۔محمد غزالی خان

سیالکوٹ کی حیوانیت نے ہرمسلمان کا سرشرم سے جھکا دیا مگر ہندوستان اورپاکستان کی مذہبی جنونیت کا موازنہ کرنا سراسر نا انصافی ہے۔  پاکستانی شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے وحشیانہ قتل اور قاتلوں کا اس کی جلی ہوئی←  مزید پڑھیے

عمران خان اور ان کے مخالفین کا بُغض۔۔محمد غزالی خان

میں پاکستان کبھی نہیں گیا۔ممکن ہے اس بنیاد پر بہت سے دوست یہ اعتراض کریں کہ میں کسی ایسے ملک کی سیاست پر تبصرہ کیسے کرسکتا ہوں جو میں نے کبھی دیکھا تک نہیں۔ مگر ایسے تو دنیا کے بہت←  مزید پڑھیے

مرج البحرین: دیوبند اور علیگڑھ پر نہایت دلچسپ کتاب(2،آخری حصّہ)۔۔محمد غزالی خان

شبلی کے آخری جملے پر تبصرہ کرتے ہوئے نورالحسن صاحب لکھتے ہیں: ’مولانا شبلی نے یہ تاثردیا ہے کہ طلبہ میں تبدیلی اور دین کی طرف توجہ ان کی تربیت کا ثمرہ ہے۔ ممکن ہے کہ اس میں شبلی کی←  مزید پڑھیے

مرج البحرین: دیوبند اور علیگڑھ پر نہایت دلچسپ کتاب(1)۔۔محمد غزالی خان

نام کتاب : مرج البحرین ،سوانح شیخ الاسلام مولانا عبداللہ انصاریؒ مولف: نورالحسن راشد کاندھلوی تبصرہ: محمد غزالی خان صفحات: 256 قیمت: 300 روپے ناشر: Iqra Educational Foundation, A-2 Firdaus, 2 Veer Savarkar Road, Mahim (W) Mumbai 400016, India Email:←  مزید پڑھیے

ہندوستانی مسلمانوں میں ذات پات کی حقیقت۔۔محمد غزالی خان

ذاتی مفادات کے لئے نئے نئے فتنے پیدا کرنا کچھ لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔  بدقسمتی یہ ہے کہ کچھ معصوم ان پُرفتن لوگوں کی چالوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ملت اسلامیہ تاریخ کے←  مزید پڑھیے

مردہ اور زندہ قوم کا فرق۔۔محمد غزالی خان

جو غافل تھے ہشیار ہوئے جو سوتے تھے بیدار ہوئے جس قوم کی فطرت مردہ ہو اس قوم کو زندہ کون کرے (دل شاہ جہاں پوری) مندرجہ ذیل کلپ برطانیہ کی برسراقتدارجماعت، کنزرویٹیو پارٹی، کے رکن پارلیمنٹ، چارلز واکر کی←  مزید پڑھیے

آیا صوفیہ:شاید کہ تیرے دل میں اُتر جائے میری بات۔۔ایم غزالی خان

 بالآخرآیا صوفیہ دوبارہ آباد ہوگئی اوروہاں نماز ادا کی جانے لگی۔ اللہ کرے ترکی عدلیہ کے ذریعے کیا گیا صدراردوغان کا یہ فیصلہ ترکی کے ساتھ تمام ملت اسلامیہ کے لئےنیک فال ثابت ہو۔ اللہ کرے کہ اب کبھی کسی←  مزید پڑھیے

آزاد ہندوستان میں فراموش کردیے گئے ملت کے مجاہد ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی کے آخری سپاہی بدر کاظمی کے ساتھ خصوصی بات چیت(دوسرا ،آخری اوّل)۔۔۔ایم غزالی خان

غزالی: اس کہانی میں ان کرداروں کے بارے میں بھی تو بتائیں جنہوں نے مسلم مجلس کو جمپنگ پیڈ کے طورپر استعمال کیا اورپھر موقع پرستی کی تمام حدود پارکرگئے۔ بدرکاظمی: اس وقت علیگڑھ کی جو قیادت تھی وہ ڈاکٹرصاحب←  مزید پڑھیے

آزاد ہندوستان میں فراموش کردیے گئے ملت کے مجاہد ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی کے آخری سپاہی بدر کاظمی کے ساتھ خصوصی بات چیت(حصہ اوّل)۔۔۔ایم غزالی خان

آج، 19 مئی کو مسلمانان ہند کے ایک ایسے بے لوث خادم کی چھیالیسویں برسی ہے جسے ملت توکیا وہ لوگ بھی فراموش کر چکے، جن پرانھوں نے ذاتی احسانات کیے تھے۔ یہ وہ شخصیت تھی جو اگر اپنے لئے←  مزید پڑھیے

علما کی  مسلکی عصبیت اور تنگ نظر کی قیمت اُمت کو چکانی پڑ تی  ہے۔۔  محمد غزالی خان

کئی برس پہلے ایک دینی  چینل پرعجیب سے حلیے میں ایک صاحب کو دیکھا تھا۔ جس طرح ان کے چاہنے والے ان کے آگے پیچھے بچھے جارہے تھے ، اس سے اندازہ ہوا کہ موصوف  ایک خاص  مسلک کے ماننے←  مزید پڑھیے

ایسے الزام کی نوبت ہی کیوں آنے دی جائے؟۔۔محمد غزالی خان

پاکستان کے صوبہ سندھ میں رفاحی کام کرنے والی کسی تنظیم نے ہندوؤں کو کھانا دینے سے یہ کہہ کرانکارکردیا ہے کہ یہ کھانا ان کیلئے نہیں ہے۔ یہ خبر ہندوستان کے کئی اخبارات میں نمایاں طریقے سے شائع ہوئی←  مزید پڑھیے

کرونا وائرس میں کیا کیفیت ہوتی ہے؟۔۔ڈاکٹر عامر خان/محمد غزالی خان

کرونا وائرس اور کووڈ 19پر نہایت عام فہم انداز میں الجزیرہ پر شائع کیے گئے اس مضمون کا ترجمہ مفاد عامہ کے لیے  شائع کیا جا رہا ہے، جس میں مصنف  نے جو پیشے سےڈاکٹر اوربرطانیہ کے ایک میڈیکل کالج←  مزید پڑھیے

دیوبندکے شاہین باغ کی تین پرعزم مجاہداؤں کی کہانی۔۔محمد غزالی خان

ہندوستان میں مسلم خواتین اپنے حقوق سے متعلق کتنی بے خبر یا با خبر ہیں اور اپنے گھروں کی چہار دیواری میں کتنی مجبور اور مظلوم یا با اختیار ہیں، ملت کی غیورماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے اس کا ثبوت←  مزید پڑھیے

شاہین باغ کے نعرے لندن میں بھی گونج اٹھے۔۔محمد غزالی خان

لندن ۲۵ جنوری : علاوہ اس کے کہ یہاں پر مظاہرین کو ڈرانے دھمکانے اورہراساں کرنے کیلئے دہلی پولیس نہیں تھی، آج برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ، ۱۰ ڈاؤننگ سٹریٹ، سے چند قدم فاصلے پران کا پڑوس کچھ دیر←  مزید پڑھیے

جاتے جاتے 2019 ایک ولی ء کامل کو بھی ساتھ لے گیا۔۔محمد غزالی خان

30 دسمبر 2019 کو سال کے اختتام کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں ایک گوشہ نشین عالم دین، عابد، زاہد اور ولی کامل اپنے کنبے اورچاہنے والوں کو اشکبار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملا۔ 74 سالہ ہندوستانی نژاد عالم دین←  مزید پڑھیے

شہری ترمیمی قانون کے خلاف طلبائے قدیم اے ایم یو اور جامعہ کا لندن میں زبردست احتجاج

(محمد غزالی خان۔لندن) پارلیمنٹ اسکوائرپر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنےہندوستان کے شہری ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف طلبائے قدیم علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کامیاب مظاہرہ صرف ان لوگوں کیلئے ہی باعث حیرت←  مزید پڑھیے

لندن میں آلڈوچ کا علاقہ ’مودی کی جاگیرنہیں ہندوستان ہمارا ہے‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔محمد غزالی خان

لندن: شدید سردی اوربارش کا مقابلہ کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین نے   یہاں ہندستانی سفارتخانے کے سامنے ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں مختلف پیغامات والے پلے کارڈز اٹھائے←  مزید پڑھیے

صیہونیت ،ہندوتوابرطانیہ میں ایسے شخص کے خلاف متحد ہو گئے،جس نے حقوق انسانی کا عَلم ہمیشہ بلند رکھا۔۔محمد غزالی خان

صیہونیت اور ہندوتوا کے جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے نے برطانوی انتخابات میں ایک ایسی ستم ظریفانہ صورتحال پیدا کردی ہے جس میں لیبرپارٹی کے قائد جیرمی کاربن—جن کی پوری زندگی فسطائیت، نسل پرستی اور آمریت کے خلاف جدوجہد اورحقوق انسانی←  مزید پڑھیے