کرہ ارض کی اندرونی پرت اربوں سال پہلے ہلنے لگی تھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شکاگویونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آج جو زیر آب زلزلوں اور زمین کی پرت ہلنے کی باتیں ہوتی ہیں وہ کوئی نئی نہیں۔ ان کے بیان کے مطابق یہ عمل 3ارب 50کروڑ سال قبل شروع ہوا تھا۔ اب تک کے مطابق سائنسی دنیا یہ کہتی تھی کہ یہ شکست و ریخت کاعمل 2ارب 50کروڑ سال قبل شرو ع ہوا تھا۔ نئی تحقیق ٹائیٹینم میں تحقیقی کام کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ پہلے کرہ ارض کا پورا ڈھانچہ سیاہ تھا اور اس میں میگنیشیئم والی دھاتیں بھری ہوئی تھیں تاہم وقت کے ساتھ اسکی شکل میں تبدیلی آتی رہی اوراس پرانی شکل کو موجودہ شکل اختیار کرنے میں مزید ایک ارب سال کا عرصہ لگا۔جب پہلی بار پرت ہٹی تھی یا اس میں تبدیلی آئی تھی تو آکسیجن کا بہت بڑا فشار ہوا تھا او راس فشار کو سمجھنے کیلئے نیوٹرینز کا مطالعہ ضروری ہے۔اب کرہ ارض کی پرت ہلکے رنگ کی ہے اور اس میں سیلیکون اور المونیم کا اچھا خاصا ذخیرہ موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply