معیار (سو لفظوں کی کہا نی)۔۔۔ عبدالحنان ارشد

بچپن میں جب پہلی دفعہ گھر سے چوری کی تو خوب مار پڑی۔
وعدہ کیا اب چوری نہیں کروں گا۔
جو لت ایک دفعہ لگ جائے،
آسانی سے کہا نہیں جاتی۔
عادت سے مجبور تھا۔
اپنی حرکتوں سے باز نہ آسکا۔
اب گھر کو چھوڑ کر سکول میں ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا۔۔۔۔
سکول میں پکڑا گیا۔۔۔ تو ۔۔

سکول سے نکال دیا گیا
لیکن عادت نہ چھوٹ سکی۔
سرکاری نوکری پر لگا تو اب بڑے ہاتھمارنے شروع کر دئیے۔
5 ارب کی کرپشن میں نام آیا ۔۔

تو بچپن کے تجربوںسے یقین تھا خوب مار پڑے گی۔
پچھلے تجربات کے برعکس ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب کی بار سیاسی جماعت الیکشن کا ٹکٹ دینے گھر پہنچ گئی۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply