مکالمہ۔۔سالگرہ مبارک/سید ذیشان حیدر بخاری

مکالمہ آج دو سال کا ہو گیا ہے…ایک ایسا فورم جہاں ایک عام سے لکھاری کو اپنے آپ کو ادب کے میدان میں نکھارنے کا اتنا ہی موقع ملتا ہے جتنا ایک منجھا ہوا ادیب حاصل کر سکتا ہے۔آزادی اظہار رائے کا مکمل احترام چند شرائط کے ساتھ لاگو ہے۔ مکالمہ کے دو سال مکمل ہونے پر انعام رانا چیف ایڈیٹر , احمد رضوان، اسما مغل ایڈیٹر و دیگر ٹیم مکالمہ انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک ایسا فورم مہیا کیا جہاں سے ہم جیسے نووارد بلا روک ٹوک, بلا کسی تخصیص کےآب یاری حاصل کر سکتے ہیں۔امید ہے کہ  مکالمہ اپنا سفر اسی تندہی سے جاری رکھتے ہوئے نئے آنے والے لوگوں کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔.

Advertisements
julia rana solicitors london

گو کہ کہنا تو آسان ہے کہ دو سال مکمل ہو گئے لیکن ان دو سالوں میں مکالمہ کیسے پروان چڑھا یہ ایک ادارتی ٹیم اور انتظامیہ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔کتنی توانائیاں اور وقت صرف کر کے اس طرح کے کسی پودے کی آب یاری کی جاتی ہے تب ہی وہ پروان چڑھتا ہے اور ایک وقت پر وہ پھل بھی دینا شروع کرتا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ مکالمہ ٹیم کو استقامت عطا فرمائیں تاکہ وہ اس علمی جہاد میں ادیب لوگوں کے لئے ہمیشہ مفید اور ممد و معاون ثابت ہوں۔نیک تمناؤں اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ آخر میں ایک مرتبہ پھر تمام ٹیم کو مکالمہ کی دوسری سالگرہ مبارک۔اللہ کریم ٹیم مکالمہ کے علم و عمل میں ترقی اور برکت عطا فرمائیں آمین۔

Facebook Comments

سید ذیشان حیدر بخاری ایڈووکیٹ
سید ذیشان حیدر بخاری ضلع حویلی کے ایک گاؤں جبی سیداں میں پیدا ہوئے.موصوف نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول جلال آباد سے حاصل کی.گریجویشن مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ تک مختلف NGOs میں جاب کرتے رہے.لگ بھگ چھ سال تک کمپیوٹر کی فیلڈ سے بھی جڑے رہے.موصوف کو ملازمت ایک آنکھ نہ بہائی. موصوف اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے لئے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کا رخ کیا جہاں سے آپ نے ایل ایل بی کا امتحان امتیازی گریڈ میں پاس کیا.آج کل موصوف سینٹرل بار مظفر آباد میں بطور وکیل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں..اور ادب کے حوالے سے موصوف نے اپنی پڑھائی کے دوران سہ ماہی سحر, اور چراغ کے نام سے بچوں کے لئے دو رسالہ جات بھی شائع کئے اور اس دوران ایک اخبار صدائے چنار کے ساتھ بھی اپنی خدمات بطور رضاکاررپورٹر وقتاً فوقتاً دیتے رہے... ایک آن لائن میگزین ماہنامہ رنگ برنگ کی ادارتی ٹیم کا حصہ بھی رہے...

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply