اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دنیا کے جدید ترین سیکیورٹی آلات نصب کئے جا رہے ہیں، جاپان حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے ای ڈی ایس بیکج سکینر کے آلات نصب کئے جائینگے، ان آلات سے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان میں موجودہ ممنوعہ اشیاء اور بارودی مواد کی تلاش میں مدد ملے گی، اس سے قبل یہ آلات ملک کے دیگر بڑے ائیر پورٹس پر لگائے گئے ہیں اور تیسر ے مرحلے میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں