پی ایس ایل میچز کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرلیا

کراچی: 7 مارچ تا 17 مارچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرلیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا تعین بھی کردیا ہے، جس کے تحت کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے۔ ان کیلئے پارکنگ کے ذیل انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کرنے کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ عوام پارکنگ کیلئے گراؤنڈ نزد حکیم سعید پارک، اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اور اتوار بازار گراؤنڈ بالمقابل بیت المکرم مسجد جبکہ ضلع وسطی (سینٹرل) اور غربی (ویسٹ) کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10، حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں، بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹر کے پاس لایا جائے گا۔

ضلع ملیر اور شرقی (ایسٹ) کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اورسہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔

ضلع شرقی (ایسٹ)اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ ، ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ پر درج بالا گرانڈ میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈلایا جائے گا۔

ضلع جنوبی (ساؤتھ) سٹی اور کورنگی و ڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل، شارع قائدین، اللہ والی چورنگی، سوسائٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر، بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گراؤنڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔ جہاں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے یا شارع فیصل، ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 کا راستہ اختیار کریں۔

ضلع وسطی (سینٹرل) اور غربی (این این آئی) کے رہائشی براستہ ناظم آباد، ل لیاقت آباد نمبر 10، حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے، جبکہ متبادل راستوں میں شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سر شاہ سلیمان روڈ جانب اسٹیڈیم عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارساز، ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ائر پورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیپا ، عسکری IV، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔

یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔ آغا خان ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال آنے والے حضرات نیو ٹان تھانہ کی طرف سے آئیں ٹریفک پولیس کا عملہ انکی مکمل رہنمائی اور تعاون کے لیے موجود ہوگا۔ یونیورسٹی روڈ ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ضلع وسطی (سینٹرل)، شرقی (ایسٹ)، ملیر ، جنوبی (سائوتھ) اور غربی (ویسٹ)والے حضرات لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک ، ماڑیپور تا سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کرسکتے ہیں۔ ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply