• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کی میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی سفارش

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی سفارش

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے میانمار سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی سفارش کردی۔سنیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں میانمار کے ساتھ فوجی ساز و سامان سے متعلق بات چیت کا عمل بھی موخر کرنے کی سفارش کی گئی۔کمیٹی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے بے گھر لوگوں کو سہارا دینے کے لیے فنڈز قائم کرنے کی بھی سفارش کی۔کمیٹی نے حکومت پاکستان سے مسلمانوں پر جاری مظالم پر واضح موقف اپنانے اور روہنگیا متاثرین کو خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروریات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔کمیٹی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سینیٹ میں معاملے سے متعلق پاکستان کے موقف سے متعلق آگاہ کرنے اور حکومت سے معاملے کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس کے دوران بعض کمیٹی اراکین نے میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی بھی تجویز دی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے میانمار کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاوں سے متعلق مذاکرات موخر کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کو میانمار کے ساتھ فوجی ساز و سامان کے شعبے میں تعاون سے متعلق مذاکرات روک دینے چاہیے۔سینیٹر ثمینہ عابد کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی افواج نیپال میں زلزلے کے دوران پہنچ جاتی ہے تو میانمار کیوں نہیں پہنچی۔کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی اجازت کے بعد میانمار کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply