میکسیکو میں شدید ترین زلزلہ،61 ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کے جنوب میں بحرِالکاہل میں آنے والے آٹھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ اس زلزلے کو میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے۔ٹباسکو، ویہاکا اور چیاپس میں اس وقت ایک بڑا ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے جہاں یہ خدشہ ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔صدر انریق پینا نیٹو نے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے اس موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کے سوگ میں ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ویہاکا میں 45، چیاپس میں 12 اور ٹباسکو میں چار افراد ہلاک ہوئے۔یہ زلزلہ جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر 50 منٹ پر ساحلی علاقے پیجیجیاپان سے 87 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کی شدت آٹھ اعشاریہ ایک تھی۔زلزلے کے جھٹکے اس کے اصل مقام سے سینکڑوں میل دور تک محسوس کیے گئے اور اس سے اوکساکا اور چیاپاس کے علاقوں میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں ہمسایہ ملک گوئٹے مالا میں بھی ایک شحض ہلاک ہوا ہے۔زلزلے کے بعد میکسیکو کے ساحلی علاقوں کے قریب چار اعشاریہ تین اور پانچ اعشاریہ سات کی شدت کے درجنوں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے نتیجے میں میکسیکو اور قریبی ممالک کے سمندر میں تقریباً تین میٹر بلند لہریں اٹھنے پر میکسیکو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے مرکز سے ایک ہزار کلو میٹر تک کے علاقے میں ایک منٹ تک محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے عمارتیں لرز رہی تھیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ملک کے صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پانچ کروڑ افراد نے زلزلہ محسوس کیا اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔میکسیکو کے زلزلے کے مرکز ریاست چیاپاس میں چار ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *