• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی، آلائشوں کے ڈھیر پاک فضائیہ کے طیاروں کیلئے بھی نقصان دہ

کراچی، آلائشوں کے ڈھیر پاک فضائیہ کے طیاروں کیلئے بھی نقصان دہ

کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ہر جگہ جگہ آلائشوں کے انبار نہ صرف شہریوں کے لئے نقصان دہ ہیں، بلکہ پاک فضائیہ کے قیمتی طیارے اور پائلٹ کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے انبار شہریوں کے لئے تو وبال جان ہیں ہی بلکہ پاک فضائیہ کے بیش قیمت طیاروں اور پائلٹ کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ حکام پاک فضائیہ کے مطابق آلائشوں اور گندگی کی بہتات پرندوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے جو سب سے زیادہ طیاروں کے حادثے کا سبب بنتے ہیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر پورا شہر لیکن خاص طور پر فضائیہ کے بیس کے اطراف کے علاقے گندگی سے لازماً پاک ہونے چاہیئں، اڑتے طیارے سے محض ایک چھوٹے سے پرندے کا ٹکرا جانا بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے، حکام کے مطابق عید کے دنوں ان حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply