• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

طالب علم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کے خلا ف کیس کی سماعت ہوئی

لاہورکی مقامی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت نے ملزم کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ اورمیڈیکل چیک اپ کیا جائے ،پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی

مفتی عزیز الرحمان کو گزشتہ روز پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا ، دورانِ تفتیش مفتی عزیزالرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

واضح رہے کہ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد صابر شاہ سے بدفعلی کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے. گزشتہ 3 سال سے مفتی عزیز اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کررہا ہے. ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے مفتی عزیز سے لاتعلقی کرتے ہوئے مدرسہ سے فارغ کردیا ہے. پولیس نے متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply