• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ حکومت نے شہری علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی

سندھ حکومت نے شہری علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی

کراچی(اپنے نمائندہ سے)  سندھ حکومت نے صوبے کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے پیشِ نظر ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔حکومتِ سندھ نے تمام اضلاع کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بارشوں کے دوران پیشگی مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے بعد حکومت سندھ نے ہنگامی بنیاد پر احکامات جاری کردیے ہیں۔پی ایم ڈی کے مطابق سندھ کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ سندھ کے زیریں علاقے بالخصوص کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پی ایم ڈی کے وارننگ کے جواب میں نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط لکھ کر ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے دیے جانے والے ایس ایم ایس الرٹ میں حساس ضلعوں کے رہائشیوں سے پیشگی خفاظتی اقدامات کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ادھر شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے بھی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عملے کو بارش کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply