• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لگتا ہے بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں ملوث بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا،سندھ ہائیکورٹ برہم

لگتا ہے بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں ملوث بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا،سندھ ہائیکورٹ برہم

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیویشن پرکئی سوالات اٹھادئیے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے دوران سماعت مکالمہ میں کہاکہ نظر آرہا ہے کسی کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ آپ کےخلاف ایکشن ہونا چاہئیے۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ، جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ اتنے بڑے کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے بچا لیا گیا ، رؤف صدیقی و دیگر کی بریت کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہیں کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہوئے ان کی بریت چیلنج کیوں نہ کی گئی۔ بریت کے خلاف اپیل نہیں دائر کرنی تھی تو ملزمان کے نام فہرست میں شامل کیوں کئے ؟

فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ اصل ملزمان کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے والوں کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز پراسیکیوشن سے 3 ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply