یو ٹرن

۔۔۔۔ یو ٹرن ۔۔۔۔۔
" یو " انگلش کا حروف تہجی ہے۔ ہم سبھوں کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ خاص کر جب یہ لفظ بن جاتا ہے ۔ محبت کا اظہار ممکن نہیں جب تک You کا لفظ استعمال نہ کریں ۔
اردو میں" آپ" اور " تم" کا لفظ استعمال ہوتا ہے مگر انگلش میں دونوں کے لئے You .
محبت اور غصہ کی حالت میں You کا استعمال ناگزیر ہوتا ہے ۔ ایک بینک والوں کا کہنا ہے Where you come first حقیقت میں you دوسرے نمبر پر ہے ۔
ایک موبائل کمپنی والوں کا کہنا ہے۔ you تم ہی تو ہو ۔ اگر ٹریفک کی بات کریں تو You مختصر ہو کر " U " ٹرن ہوگیا ہے ۔ اگر " U " ٹرن نہ ہو تو گاڑی چلانے والوں کی زندگی اجیرن ہو جائے۔اسکا مطلب ہے دوسری سمت میں چلنا ۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں، اپنی بات سے منحرف ہو جانا ، سادے لفظوں میں منکر ہونا اپنی بات سے ۔
جیسے پیٹ پھاڑ دوں گا ، علی بابا چالیس چوروں کو پکڑ لوں گا ، چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردوں گا ۔
ہماری تاریخ گواہ ہے جس جملے کے آخر میں گا۔ گے اور گی آجائے سمجھ جائیں "U" ٹرن کے قوی امکانات موجود ہیں ۔
اس لفظ سے ہر پاکستانی آشنا ہے اس کا استعمال اگرخود کرے تو جائز اور کوئی دوسرا کرے تو ناجائز اور شور الگ مچاتے ہیں۔
یہ لفظ ہمارے قوم کی خمیر میں رچ بس گیا ہے۔ ہماری ملکی سیاست کا محور تین " U " کے درمیان گھومتی ہے۔ USA, UK, UAE ۔ سیاسی فیصلے انہی ملکوں میں بیٹھ کر کیے جاتے ہیں اور بعد میں " U " ٹرن لگائے جاتے ہیں ۔
ایک اور ادارا ہے جو " UN " کے نام سے جانا اور مانا جاتا ہے جب سے اس میں "O" کا اضافہ ہوا ہے بس نہ پوچھیں۔ اسکا حال اب یہ صرف اپنوں کو ہی پہچانتا ہے ۔ لوگ کچھ اس طرح پڑھتے ہیں " U – NO "
قوم " یو ٹرن " کی خبر کا انتظار کر رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کون کون سے ادارے " U " کو You کہہ کر استعمال کرتے ہیں ۔
محمد امانت اللہ.

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply