فیک شیخ، خود شکنجے میں

درجنوں لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والا،لاتعداد لوگوں کے کیرئیر تباہ کرنے والا اور کئی گھر اجاڑنے والا اور سب سے بڑھکر پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنیوالا مظہر محمود المعروف ‘Fake Sheikh’ بالآخر بے نقاب ہوگیا۔ یہ شخص اک مدت تک عدالتی احکامات کے ذریعے اپنی شناخت چھپاتا رہا کہ اگراسکی شناخت سامنے آگئی تو اسکی جان بھی جا سکتی ہے۔

اسکا طریقۂِ واردات کچھ اسطرح تھا کہ یہ مختلف کھلاڑیوں،سیاستدانوں،شوبز سٹارز کو کبھی ارب پتی شیخ بن کر توکبھی پروڈیوسر تو کبھی انویسٹر بن کر ملتا ،ان کو پیسے کا یا کوئی بھی دوسرا لالچ دیکر کسی غلط کام پر اکساتا اور بعد میں روزنامہ سَن اس خبر کو بریک کردیتا۔ نوائے وقت سے وابستہ صحافی محمود خان سے وابستہ یہ نام نہاد صحافی ، اس کی طرف سے بریک کئی گئی خبروں یا سیکنڈلز کے ثبوتوں میں اسطرح سے ردوبدل کرتا جس سے ملزم عدالت میں مجرم ثابت ہوجاتا۔ یہی کچھ اس نے مشہور برطانوی گلوکارہ Tulisa Contostavlos کے ساتھ کیا،جس کو یہ ہالی ووڈ پروڈیوسر بن کے ملا اور اس سے درخواست کی کہ مجھے کوکین ارینج کرکے دو،جوکہ اس نے نہ کی۔ لیکن اس نے وہاں بھی ثبوتوں میں ردوبدل کرکے اسکو مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی۔ اب کی بار یہ خود پکڑ میں آگیا اور کہا یہ جا رہا ہے کہ ماضی میں اسکی جانب سے ٹارگٹ کئے گئے مختلف لوگ اس کے خلاف آٹھ سو ملین پاؤنڈ کے civil claims دائرکر سکتے ہیں۔

امید ہے کہ پاکستانی “فیک شیخ” عبرت حاصل کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نمائندہ مکالمہ، لندن؛ میاں حمید

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply