• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • فیس بک کے چند دلچسپ فیچرز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔ رحیم بلوچ

فیس بک کے چند دلچسپ فیچرز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔ رحیم بلوچ

فیس بک کے نئے آنے والے دلچسپ فیچرز

وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں مختلف تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں اس لیے ہر کمپنی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس دوڑ دھوپ میں اپنی ساکھ برقرار رکھے اور صارفین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھے۔ اس لیے فیس بک , گوگل ، یوٹیوب وغیرہ کمپنیاں نئے فیچرز متعارف کرتے رہتے ہیں۔ کوئی بھی سروس شروع کرنے سے پہلے یہ کمپنیاں اسے چند ممالک یا چند صارفین کو ساتھ ملا کر اس کا ٹیسٹ کرتے ہیں جسے بیٹا ٹیسٹنگ کہتے ہیں۔ آج ہم فیس بک کے ان فیچرز کے بارے میں بات کریں گے جو پاکستان میں فی الحال دستیاب نہیں ہیں لیکن
؎ ہے خبر گرم ان کے آنے کی غالب۔۔

1 فیس بک ایڈ بریکس

ویسے تو آپ فیس بک پہ ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک ایڈ بریکس سے آپ اپنی ویڈیوز میں اشتہارات لگا کر پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ فیس بک ایڈ بریکس اب تک تیس سے زائد ممالک میں دستیاب ہیں اس فہرست میں بنگلہ دیش اور سعودی عرب بھی شامل ہیں لیکن عنقریب پاکستان میں بھی یہ فیچر دستیاب ہوگا۔ گو کہ پاکستان میں یہ سروس آفیشلی دستیاب نہیں لیکن کچھ لوگوں نے مختلف نسخوں سے یہ سروس حاصل کر لیا ہے۔

2 فیس بک مینٹرشپ

فیس بک مینٹرشپ سے آپ اپنی ضرورت کے مطابق جاب ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اس فیچر سے جاب ڈھونڈنے والوں اور جاب دینے والوں کو آپس میں رابطہ کرنے میں مدد مل سکتا ہے۔ صارفین کو ان کی پروفائل پر دیے گئے معلومات کے بنا پر مطلوبہ جاب آفر کرنے والے کلائنٹ سے کنیکٹ کیا جائے گا۔ پھر وہ دونوں آپس میں جاب کے متعلق معاملات طے کر سکیں گے۔ فی الحال یہ سروس ٹیسٹ کے مراحل میں ہے۔ عنقریب ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہوگا۔

3 فیس بک برانڈ کولیبس مینیجر

آج کل برانڈ سپانسرشپ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے مختلف پیج ایڈمنز اور یوٹیوب چینل مالکان سے رابطہ کر کے ان سے اپنے پراڈکٹ ریوو کرواتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے یوٹیوب تو پہلے ہی فیم بٹ کے نام سے ایک فیچر شروع کر چکا ہے۔ اب فیس بک نے بھی برانڈ کولیبس منیجر کے نام سے ایک سروس شروع کیا ہے جو فی الحال امریکہ کے چند پیجز پر دستیاب ہے۔ عنقریب یہ سروس ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہونے والا ہے۔

4 فیس بک گروپ سبسکرپشن

یوں تو فیس بک پہ آپ کوئی بھی گروپ مفت میں جوائن کر سکتے ہیں لیکن فیس بک گروپ سبسکرپشن فیچر سے گروپ مالکان چاہیں تو ممبرز سے گروپ جوائن کرنے کی فیس وصول کر سکتے ہیں۔ گروپ مالکان پانچ ڈالر سے تیس ڈالر تک ماہانہ فیس وصول کر سکتے ہیں۔ فیس دینے والے ممبرز کو خصوصی بیج دیا جائے گا اور وہ گروپ میں موجود تمام مواد دیکھ سکیں گے جو عام ممبر نہیں دیکھ پائیں گے۔ یہ سروس امریکہ کے چند گروپس میں ٹیسٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ ٹیسٹ مکمل ہوتے ہی تمام گروپس میں دستیاب ہوگا۔

5 فیس بک ڈیٹنگ

واہ بھئی ڈیٹنگ کا نام سن کر تو آپ سب کے کان کھڑے ہوگئے ہوں گے۔ جی ہاں فیس بک نے ڈیٹنگ کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے جو اس وقت چند مخصوص ممالک میں دستیاب ہے ۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے ڈیٹنگ پرفائل سیٹ کر سکتے ہیں اور اپنے جوڑ کا ڈیٹنگ پارٹنر ڈھونڈ سکتے ہیں۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں ڈیٹنگ کا کوئی تصور نہیں اس لیے پاکستان میں اس فیچر کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی پھر بھی آگاہ کرنا تو ہمارا فرض بنتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

6 فیس بک لاسو

فیس بک لاسو lasso کے نام سے ایک میوزک ایپ بنا چکا ہے یہ بالکل Tik Tok کی طرح کام کرتا ہے جس سے صارفین اپنی ویڈیوز میں پسند کا گانے یا ڈائیلاگ شامل کر کے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

Facebook Comments

عبدالرحیم
نام : عبدالرحیم قلمی نام : رحیم بلوچ پیشہ : بلاگنگ ، ویب ڈیولپمنٹ ، ٹیچنگ رحیم بلوچ کا تعلق ڈیرہ اللہ یار ، ضلع جفعرآباد بلوچستان سے ہے ، انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، مارکیٹنگ کے علاوہ مختلف سماجی موضوعات پہ لکھتے ہیں۔ انہیں فیس بک آئی ڈی @rjrah33m اور ٹویٹر پہ @raheem_baloch پہ فالو کیا جا سکتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply