کچھ تصویریں، مریخ سے۔۔۔وہارا امباکر

اس وقت مریخ خلائی پروگرام کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ ان میں سے کئی مشن وہ ہیں جو مریخ کی سطح پر ہیں، کئی وہ جو اس کا مطالعہ اس کے گرد سے کر رہے ہیں۔ کئی اس کی تصاویر کھینچنے میں مصروف ہیں۔ جو مشن ان تصاویر کو کھیچن رہے ہیں۔ کچھ تصاویر ان سے۔ یہ ناسا کے مارس آربٹر سے اور یورپی خلائی ایجنسی کے آربٹر سے حاصل کردہ ہزاروں تصاویر میں سے چند ہیں۔

 

پہلی تصویر: کورالیف کریٹر۔ یہ پچاس کلومیٹر چوڑا ہے اور اس میں تمام سال برف رہتی ہے۔
دوسری تصویر: مریخ کے قدیم دریا کا راستہ
تیسری تصویر: مریخ کے ہواوں سے بننے والے ٹیلے
چوتی تصویر: برف کے ٹیلے
پانچویں تصویر: حال میں گرنے والے شہابئے سے آنے والی لینڈ سلائیڈ کے نشان واضح ہیں۔


چھٹی تصویر: اس علاقے میں چٹانوں کے بننے اور ٹوٹنے کی پیچیدہ اور لمبی تاریخ ہے۔ یہ مریخ کے شمالی حصے میں ہے
ساتویں تصویر: مریخ کا قطبِ جنوبی۔ یہ پچھلے دس سال میں بہت بدل چکا ہے۔ یہ تصویر اس سال کی ہے اور اس علاقے کے گرمی کے موسم کی
آٹھویں تصویر: یہ علاقہ سائنسدانوں کے لئے بہت دلچسپ ہے۔ اس کے سبز، زرد اور نیلے رنگ مختلف معدنیات ہیں جو ہائیڈریٹ ہوئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

نویں تصویر: قطبِ جنوبی کے قریب برف کی یہ تہیں کئی ملین سال میں بنی ہیں۔ انہوں نے مریخ کے موسم کی تاریخ اپنے سینے میں چھپائی ہے۔ ویسے ہی جیسے ہم زمین پر برف کی تہوں سے اس کے موسم کی کہانی پڑھتے ہیں، مریخ پر بھی یہ کہانی محفوظ ہے۔
دسویں تصویر: گاڑھے اور ہلکے رنگوں کی یہ آمیزش بہت پتلی ریت کی ہے جو ہوا سے اپنی جگہ بدلتی رہتی ہے۔ یہاں پر رکاوٹوں کے بیچ یہ ریت کس طرح شکل بدل رہی ہے۔ نئی اور پرانی ریت کا فرق واضح ہے۔

ناسا کی حاصل شدہ تصویریں دیکھنے کے لئے
https://mars.nasa.gov/mro/multimedia/images

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply