• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسد عمر کا مستعفی ہونے کے بعد عوام کی حمایت پر اظہار تشکر

اسد عمر کا مستعفی ہونے کے بعد عوام کی حمایت پر اظہار تشکر

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ 2روز کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپہلا ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے حمایت کرنے والے کارکنوں اور رہنماؤں کاشکریہ ادا کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تعاون کرنے والے لاکھوں بے مثال ،جذباتی اورنظریاتی کارکن تحریک کےمحافظ ہیں۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ یہ کارکنان کاجذبہ ہی ہےجس سے عمران خان اوران کی ٹیم کوتوانائی ملتی ہے،خداآپ کو خوش رکھے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *