• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • سائنس کا عظیم کارنامہ:بلیک ہول کی پہلی اصل تصویر۔۔وقار عظیم

سائنس کا عظیم کارنامہ:بلیک ہول کی پہلی اصل تصویر۔۔وقار عظیم

بلیک ہول خلاء میں موجود ایک ایسے علاقے کو کہتے ہیں جہاں کشش ثقل اتنی زیادہ طاقتور ہے کہ اگر بلیک ہول میں کوئی چیز پھنس جائے تو کبھی بھی وہاں سے نہیں نکل سکتی کیوں کہ بلیک ہول کی کش ثقل اسے نکلنے نہیں دے گی۔
آج تک بلیک ہول کی تمام تصویر یں خیالی اور فرضی رہی ہیں۔ جنھیں اپنے علم کی بنیاد پر ناسا کی جانب سے کمپیوٹر کی مدد سے ڈرا کیا جاتا رہا ہے۔ آج سے دو سال قبل اپریل دو ہزار سترہ میں ناسا نے بلیک ہول کی تصویر کھینچے کا فیصلہ کیا۔
بلیک ہول ہماری کائنات سے باہر ایک دوسری کائنات “ورگو “ کے پاس موجود ہے ۔ زمین سے اس کائنات ورگو کا فاصلہ ساڑھے پانچ کروڑ نوری سال ہے۔ اگر آپ دیکھنا چاہیں کہ زمین اور ورگو کے بلیک ہول میں کتنے کلو میٹر کا فاصلہ ہے تو “سادہ “ سی ضرب دیں۔ دس کھرب کو ساڑھے پانچ کروڑ سے ضرب دیں۔ جتنا جواب آئے گا ۔ زمین اور ورگو کائنات کے بلیک ہول میں اتنے کلو میٹر کا فاصلہ ہو گا۔
ٹیلی سکوپس کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ دو سو سائنس دانوں نے مسلسل دو سال تک کام کیا تب جا کر انسانی تاریخ کو پہلی بار بلیک ہول کی پہلی اصل تصویر نصیب ہوئی جو کہ آپ دیکھ رہے ہیں۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس بلیک ہول کا کتنا رقبہ ہے؟ یہ اتنے طویل رقبے پر پھیلا ہے کہ اس میں ساڑھے چھے ارب سورج اور سات سو کھرب زمین جیسے سیارے اس میں سماء سکتے ہیں۔
اس تصویر میں جو دائرہ بنا ہے یہ دراصل بلیک ہول میں سے روشنی کا گزر ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply