• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہرنائی میں لینڈ سلائیڈنگ سے مکان تباہ،ماں اور 5 بچے جاں بحق

ہرنائی میں لینڈ سلائیڈنگ سے مکان تباہ،ماں اور 5 بچے جاں بحق

کوئٹہ :ہرنائی کےعلاقےمیں  لینڈ سلائیڈنگ سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا،ماں  اور5بچے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود ماں اور5بچے ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے۔

ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑکا کہنا ہے کہ ملبہ گرنےسےمکان کا ایک کمرہ مکمل طورپردب گیا،واقعہ بارش کےباعث لینڈسلائیڈنگ ہونے سے  پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں2سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ہے جبکہ  ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ۔

ڈی سی عظیم جان ڈمڑکامزید کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا ہے  جہاں کاغذی کارروائی کی جائے گی۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *