جو فلسطین کو قبول نہیں ہمیں منظور نہیں، سلمان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ جو آپ کو قبول ہو وہ ہمیں قبول اور جسے آپ مسترد کریں اسے ہم بھی مسترد کریں گے۔سعودی عرب میں تعینات فلسطینی سفیر باسم ال آغا نے عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، القدس اور پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق فلسطینیوں کے موقف کو نظر انداز کرنے والا امریکی امن منصوبہ کسی قیمت پر قبول نہیں کریگا۔ شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ان سے ہونے والی اپنی آخری ملاقات میں اطمینان دلایا تھا کہ سعودی عرب فلسطینیوں سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوگا۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ شاہ سلمان نے صدر عباس سے دوٹوک الفاظ میں یہ بات کہی کہ ہمیں وہ قبول ہے جو آپ کو قبول ہوگا اور ہم اس کو مسترد کردیں گے جسے آپ مسترد کرینگے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply