بلاول سیاسی موت مارا جائے گا: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے بلاول کو بچ کر رہنے کا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، بچ کر رہے تو اچھا ہے، ورنہ سیاسی موت مارا جائے گا، دوستوں کے کہنے پر معاف کر دیا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے آصف زرداری اور نواز شریف پر بھی تنقید کی۔ شیخ رشید کا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکو آج ضمانتیں کراتے پھر رہے ہیں، فالودے اور مردہ لوگوں کے نام سے پیسہ باہر بھیجا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بلاول نے کل پھر کچھ کہا ہے، بلاول بچہ ہے بچ کر رہے تو اچھا ہے، بلاول فضول میں سیاست کی موت مارا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کے کہنے پر بلاول کو پھر معاف کردیا، آصف زرداری اور نواز شریف آخری پانچ اوورز میں ہے، آصف زرداری نے بلاول کو آگے کردیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں نکالی ہیں، کوشش ہے آئندہ بجٹ میں ہر مزدور کا ایک ایک گریڈ بڑھایا جائےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شیخ رشید نے کہا کہ چوروں کی سزا عوام کو اس وقت مل رہی ہے، ریلوے کے ملازموں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم پر بھی غور کررہےہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply