بچوں سے زیادتی: سابق وزیرخزانہ کو 6 سال قید

ویٹی کن: بچوں سے زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سابق وزیر خزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیر آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو 6 برس قید کی سزا سُنا دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 77 سالہ کارڈینل پیل نے اعتراف جرم سے انکار کرتے ہوئے فیصلہ کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

Related image

-Cardinal George Pell

Advertisements
julia rana solicitors london

کارڈینل پیل پر الزام تھا کہ انہوں نے 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک متاثرہ بچہ 2014ء میں انتقال کر چکا ہے۔ بچوں سے زیادتی کا انکشاف سامنے آنے پر پوپ فرانسس نے پیل کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

کارڈینل پیل بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں سزا پانے والا اعلیٰ ترین کیتھولک عہدیدار ہیں۔ کارڈینل نے بچوں کو 1990 میں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply