پیرنی کے کہنے پر خزانے کی تلاش کیلئے کھدائی

کراچی: چھپے ہوئے خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کرنے پر خاتون سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا کے رہائشی طارق کا کہنا ہے کہ ان کے برادر نسبتی نے گھر میں زیر زمین خزانہ چھپے ہونے کا خواب دیکھ کر انہیں آگاہ کیا تھا۔

جس پر طارق نے پیرنی سے رابطہ کیا، جنہوں نے گھر میں کھدائی کے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے آدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی تھی۔

ڈالمیا کے رہائشی طارق نواز قطر میں کچھ برس ملازمت کرکے پاکستان واپس آئے ہیں اور انہوں نے پیرنی کے مشورے کے بعد گھر میں کھدائی شروع کروائی۔

زیر حراست مبینہ پیرنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی مکان کی کھدائی کے دوران مٹی سے بھری پتیلیاں ملی تھیں اسی لیے دوبارہ کوشش کی۔

اس حوالے سے سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) گلشن ٹاؤن طاہر احمد نورانی کا کہنا ہے کہ جعلی پیرنی سمیت دیگر افراد گزشتہ 20 روز سے مکان کی کھدائی کررہے تھے اور اب تک خزانے کی تلاش میں 35 فٹ تک کھدائی کی جاچکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایس پی گلشن نے بتایا کہ خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی میں مصروف مالک مکان، جعلی پیرنی اور 8 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply