اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔
انہوں نے کہا میں یقین دلاتا ہوں دنیا کے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے جو یورپی ممالک میں توہین رسالت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اورسیاسی جماعتیں مذہب کوغلط استعمال کرتی ہیں۔ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں۔ یہ ملک اسلام کےنام پر بنا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مارگلا ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ دیگرممالک کوساتھ ملا کر نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مہم چلائیں گے اوراقوام متحدہ میں معاملہ اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ کئی دینی اور سیاسی جماعتیں اپنے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہے۔ ہمارے ملک جیسا دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق کسی ملک میں نہیں۔
افسوس کی بات ہے کہ اس پیار کو غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ کیا حکومت کو تکلیف نہیں ہوتی؟ اس کے غلط استعمال سے ہم اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم مسلم ممالک کے سربراہان کو ساتھ مل کر کمپین چلائیں گے اس سے فرق پڑے گا۔ قوم سے وعدہ ہے کہ تاریخ میں اگر دنیا میں کوئی مہم چلائے گا وہ میں چلاؤں گا.
وزیراعظم مسلمان ممالک کے سربراہوں کو ساتھ ملا کر اپنا کیس پیش کریں گے، ایک وقت آئیگا مغرب میں ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کا خوف ہوگا۔ میری مہم سے ہمیشہ کے لیے اس مسئلے کو حل کریں گے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں۔ لیکن موقع پرست یہ نہیں جانتی کہ عمران خان شکست نہیں سیکھی۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ان موقع پرستوں کو شکست دیں گے اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں