وِنگ کمانڈر کے ساتھ اب کیا ہوگا؟

ابھینندن کو انڈیا کے حوالے کیے جانے سے پہلے اور اس بعد کیا کیا ہوگا، اس بارے میں بی بی سی نے میجر جنرل راج مہتا سے بات کی۔

انھوں نے بتایا: ’سب سے پہلے انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی ابھینندن کو اپنے ساتھ لے کر جائے گی اور ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہوگا کہ انہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔‘

’انھیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں، اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیووا کنوینشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔ اس معائنے کے دستاویزات تیار کیے جائیں گے اور انڈین فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔‘

’انڈیا پہنچنے کے بعد فضائیہ کی میڈیکل ٹیم ابھینندن کا مکمل معائنے کرے گی۔ اس وقت تک اس کام کے لیے ماہرین کو نام زد بھی کر دیا گیا ہوگا۔ اس کے بعد وِنگ کمانڈر سے بات کی جائے گی۔‘

’پھر انٹیلیجنس ڈیبریفِنگ ہوگی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا، کیسے ہوا۔ پاکستان میں ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا، ان سے کیا پوچھا گیا اور کس بارے میں بات ہوئی۔ اس کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اگر انڈیا کو لگے کہ اس سب میں کچھ قابل قبول نہیں ہے تو انہیں بین الاقوامی سٹیج پر پیش کیا جائے گا۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

https://www.bbc.com

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply