• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رپورٹ دیکھ کردل کرتا ہے تمام کمپنیاں بند کردیں،چیف جسٹس

رپورٹ دیکھ کردل کرتا ہے تمام کمپنیاں بند کردیں،چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس  ثاقب نثار نے منرل واٹرکمپنیز سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ دیکھ کردل کرتا ہے تمام کمپنیاں بند کردیں،ایک ہفتےمیں نظام ٹھیک کریں،ورنہ کمپنیاں بندکردیں گے۔پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے منرل واٹر کمپنیز سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نہرکاپانی منرل واٹرکےطورپراستعمال ہورہا ہے،رپورٹ دیکھ کردل کرتا ہے تمام کمپنیاں بند کردیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نظام بہترکرنےپرہی کمپنیزکوکام کی اجازت دیں گے۔وکیل کمپنی نے عدالت سے استدعا کی کہ منرل واٹرکمپنیزکی بہتری کیلئےوقت دیا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کسی صورت چوری نہیں کرنے دیں گے، زیرزمین پانی کی قیمت ہرصورت ادا کرنی ہوگی ۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ صاف پانی کی کمپنیاں پیرتک اپنے معاملات  درست کرلیں ،پیرتک معاملات درست نہ ہوئے توفیکٹریوں کوبند کردیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply