بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا

لاہور:بھارتی ایئر فورس کے گرفتارپائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا جسے اب سے کچھ دیر بعدبھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکورٹی حصار میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا، جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے عملے کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں اور جلو موڑ سے واہگہ بارڈر تک مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تھوڑی دیر میں بھارت کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے، بھارتی حکومت نے سرحد پر اپنی جانب پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو شرکت سے روک دیا ہے جبکہ پاکستان میں یہ تقریب معمول کے مطابق ہوگی۔

قبل ازیں بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے جہاں پاکستانی حکام نے انہیں پائلٹ حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے بھی اپنے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا،گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply