بڑی خبر: بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

نئی دہلی: بھارت  نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے، پاکستان کی پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئر پر مبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ ڈوزئیر میں پلوامہ واقعہ کی تفصیلات شامل ہیں۔

بھارتی ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دیئے جانے والے ڈوزیئر میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا تھا اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply