پاک بھارت کشیدگی:پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا

اسلا م آباد:پاک بھارت کشیدگی پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہورہا ہے ، وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر ہورہا ہے ، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی ، بھارتی دراندازی اورحکومتی اقدامات پر بحث کی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور موجودہ صورتحال اورحکومتی اقدامات پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی رہنما ءاورارکان بھارتی دراندازی کے معاملے پربھی اظہارِخیال کریں گے،بھارتی جارحیت کیخلاف بحث کے بعد متفقہ قرارداد منظور کی جائےگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply