لاہور: وزارت ریلوے نے ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے 700 بھرتیاں اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ اور 500 بھرتیاں ریلوے پولیس میں ہوں گی ۔
ریلوے کے شعبہ اکاؤنٹس میں 500 جونئیر آڈیٹرز جبکہ ریلوے پولیس میں 500 کانسٹیبل اور 25 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔
تمام اسامیوں پر بھرتی کا عمل آئندہ ماہ سے مرحلہ وار شروع ہو جائیگا۔
وزارت ریلوے نے شعبہ اکاؤنٹس اور ریلوے پولیس میں عرصہ دراز خالی پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں آئندہ ماہ سے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں