کراچی:کراچی میں ملیر کے علاقے جعفر طیار میں 3 منزلہ عمارت گرگئی،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، پیر کو کراچی کےعلاقے ملیر جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں، جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کار، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔
Advertisements

جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں